شعبہ اردو،دہلی یونی ورسٹی کے زیر اہتمام اکبر الہ آبادی صد سالہ تقریبات 21ستمبر سے

 

نئی دہلی: شعبۂ اردو دہلی یونیورسٹی کے زیر اہتمام اکبر الہ آبادی کی ادبی و ثقافتی خدمات کے اعتراف میں صدسالہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہےـ اس کا باضابطہ آغاز 21 ستمبر کو دہلی یونیورسٹی کی آرٹس فیکلٹی کے کمرہ نمبر 22 میں کیا جائے گا جو 23 ستمر 2021 تک چلے گا۔ جس میں ملک اور بیرون ملک کے اساتذہ اور طلبہ شرکت کریں گے۔ شعبہ کے سربراہ پروفیسر ارتضیٰ کریم نے اس موقع پر کہا کہ اکبر الہ آبادی کے خدمات کو فراموش نہیں کیا سکتا۔ آج اکبر الہ آبادی کو رخصت ہوئے سو سال مکمل ہوگئے ہیں۔ مگر ان کی اہمیت آج پہلے سے زیادہ ہے۔ ایسے وقت میں جبکہ پورا ملک جشن آزادی کا 75 واں جشن منا رہا ہے اور ہردلعزیز وزیر اعظم نے اس جشن کا ‘امرت مہوتسو’ عنوان بھی دیا ہے۔اس لئے اکبر الہ آبادی کی شعری و ادبی خدمات سے نئی نسل کو متعارف کرانا از حد ضروری ہے۔ صدرِ شعبہ نے یہ بھی کہا کہ شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی جس نے ہمیشہ قیادت کا رول نبھایا ہے، اکبر الہ آبادی کے تعلق سے ہونے والا یہ سمینار بھی اپنی نوعیت کی شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی کی اولین کوشش کہی جائے گی۔ہمیں امید ہےکہ ہندوستان کی دوسری یونیورسٹیز میں بھی اس طرح کے سیمنار منعقد کیے جائیں گے۔ آخر میں انہوں نے اس تاریخی سمینار میں شامل ہونے کے لئے تمام شائقینِ اردو کو مدعو کیا ہے۔