اجمیر شریف درگاہ کےلیے وزیر اعظم مودی نے سوپنی چادر،ساتویں بارہوگی چادرپوشی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کے 809 ویں عرس پر درگاہ میں چادرپوشی کے لیے چاردر سونپ سپردکی۔ پیر کے روز وزیر اعظم مودی نے یہ چادر اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کے حوالے کی۔ وزیر اعظم مودی کی طرف سے ساتویں بارچادرپوشی کی جائے گی۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا اور کہاکہ اجمیر شریف درگاہ میں 809 ویں عرس پر چادرپوشی کےلیےایک چادر سونپی۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نے وہ تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ چادر نقوی کو دے رہے ہیں۔ اجمیر میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ ہے۔