ایک اوور میں 31 رن: شریس ایر اور رشبھ پنت نے توڑا سچن- اجے جڈیجہ کا 20 سال پرانا یکارڈ

وشاکھاپٹنم :
ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوئے دوسرے ون ڈے میں شریس ایر اور رشبھ پنت نے آخری کے اوورز میں ایسی تابڑ توڑ بلے بازی کی جہاں دونوں نے مل کر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ویسٹ انڈیز کے گیندبازرسٹن چیس کے ایک ہی اوور میں 31 رن مار کر یہ ریکارڈ بنایا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ سچن اور اجے جڈیجہ کے نام تھا۔دونوں نے سال 1999 میں نیوزی لینڈ کے خلاف حیدرآباد میں 28 رن بنائے تھے۔ہندوستانی اننگز کے دوران روسٹن چیس 47 واں اوور ڈالنے آئے جہاں ایئر نے انہیں 4 چھکے اور 1 چوکا مارا۔اسی اوور میں پنت نے ایک رن بھی لیا تھا۔آف اسپنر نے اس دوران ایک نو بال بھی کیا۔بتا دیں کہ ون ڈے کرکٹ میں یہ 7 واں سب سے زیادہ مہنگا اوور ثابت ہوا۔سب سے زیادہ مہنگا اوور نیدرلینڈ کے خلاف سال 2003 میں ہرشیل گبس نے مارا تھا۔انہوں نے ایک ہی اوور میں 6 چھکے مارے تھے۔46 ویں اوور میں شیلڈن کوٹریل کو 24 رنز پڑے۔اس میں انہیں 4 چوکے اور 2 چھکے پڑے۔دہلی کیپٹلس کے دونوں کھلاڑیوں نے 24 گیندوں میں 73 رن بنادئیے ۔پنت نے جہاں 16 گیندوں میں 39 رنز بنائے تو وہیں ایئر نے 53 رن۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*