ایک دن میں 40425 نئے مریضوں کی تشخیص،مجموعی تعداد 11 لاکھ سے زائد

نئی دہلی:ایک دن میں ہندوستان میں کورونا کے ریکارڈ 40425 نئے مریضوں کی تشخیص کے بعد پیر کو ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ کو عبور کر چکی ۔ اور علاج کے بعد صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بھی سات لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق 681 افراد کی موت کے بعد مرنے والے افراد کی تعداد 27497 ہوگئی۔ملک میں کورونا کے 1118043 معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ہندوستان میں صرف تین دن میںدس لاکھ سے گیارہ لاکھ مریض ہوچکے ۔ملک میں اب بھی 390459 مریضوں کا علاج جاری ہے اور 700086 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اورایک مریض ملک سے باہر چلا گیا ہے۔کل مریضوں میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔