Home قومی خبریں احتجاج اور انصاف کے مطالبوں کا کوئی اثر نہیں،ڈاکٹر کفیل خان پراین ایس اے کی مدت میں تین ماہ کی توسیع

احتجاج اور انصاف کے مطالبوں کا کوئی اثر نہیں،ڈاکٹر کفیل خان پراین ایس اے کی مدت میں تین ماہ کی توسیع

by قندیل

لکھنؤ:ڈاکٹر کفیل خان ،جومتھرا جیل میں ہیں ،گذشتہ 6 ماہ سے قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت گرفتارہیں۔اب راسوکاکی مدت میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ 4 اگست کو محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سکریٹری ونئے کمارکے دستخط کے تحت جاری کردہ ایک حکم میں کہاگیاہے کہ نیشنل سیکیورٹی ایکٹ 1980 کے سیکشن 3 (2) کے تحت کفیل خان کو علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر 13 فروری 2020 کو حراست میں لیاگیاہے۔ ایکٹ کی دفعہ 10 کے تحت ، یہ معاملہ کونسلنگ کمیٹی کو بھیجاگیاہے جس میں بتایاگیا ہے کہ کفیل کو جیل میں رکھنے کے لیے کافی وجوہات موجودہیں۔ لہٰذا6 مئی سے وہ راسوکا کے تحت تین ماہ کے لیے جیل میں بند تھے۔حکم نامے کے مطابق اتر پردیش کی مشاورتی کونسل کی رپورٹ اور علی گڑھ کے ضلعی آفیسر سے موصولہ رپورٹ پر غور کرنے کے بعد گورنرآنندی بین پٹیل نے ڈاکٹر کفیل کی گرفتاری کے لیے دفعہ 12 (1) کے تحت اپنے اختیارات استعمال کیے۔ انھوں نے مزید تین ماہ کی توسیع کی ہدایت کی ہے۔ یعنی وہ کم سے کم 13 نومبر تک جیل میں رہیں گے۔

You may also like

Leave a Comment