Home قومی خبریں امارت شرعیہ میں پروفیسر آفتاب عالم کی کتاب کا اجرا

امارت شرعیہ میں پروفیسر آفتاب عالم کی کتاب کا اجرا

by قندیل

پھلواری شریف:پروفیسر ڈاکٹر مولانا آفتاب عالم قاسمی کی وقیع اور معتبر تصنیف ’’تجارت قرآن و حدیث کی روشنی میں‘‘ کا اجراء امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ میں امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانامفتی محمد سہراب ندوی قاسمی ،ہفت روزہ نقیب کے مدیر اعلیٰ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ ،مولانا مفتی احتکام الحق قاسمی نائب مفتی دارالافتاء امارت شرعیہ،مولانا مفتی وصی احمد قاسمی نائب قاضی شریعت امارت شرعیہ،مولانا احمد حسین قاسمی مدنی معاون ناظم امارت شرعیہ،مولانا عبداللہ جاوید ثاقبی امارت شرعیہ،مولانا ارشد رحمانی امارت شرعیہ،جناب عرفان الحق و جناب امتیاز صاحب بیت المال کے ہاتھوں عمل میں آیا، تقریب اجراء میںمولانا شاہ نواز عالم مظاہری ،مولانا مجاہدالاسلام مظاہری،مولانا صابر حسین قاسمی اور امارت شرعیہ کے دیگر کارکنان نیز حضرت امیر شریعت دامت برکاتہم کی ریسرچ ٹیم کے مولانا حفظ الرحمن ،مولانا اکرام الدین اور مولانا قیام الدین اور فکر و نظر چینل کی پوری ٹیم موجود تھی،اس موقع سے مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نے کتاب کے مصنف کا تعارف کرایااور بتایا کہ مولانا نے دارالعلوم سے فراغت کے بعد بہار یونیورسٹی سے ایم اے ،پی ایچ ڈی کیا،ابھی وہ اکچھیاوٹ کالج مہوا میں صدر شعبۂ فارسی ہیں ،اور ان کی شناخت علمی شخصیت کے ساتھ مشہور تاجر کی ہے،وہ یہ چاہتے ہیں کہ علماء تجارت کی طرف راغب ہوں اور دانشور طبقہ میں جو ان کی معا شی پس ماندگی کا ذکر کیا جاتا ہے ،وہ بولے دینی خدمات کے ساتھ معاشی جدو جہدبھی اہم فریضہ ہے ،معاشی پس ماندگی کو دور کرنے کے لئے علماء کو خود ہی آگے آنا ہوگا ،کوئی دوسرا ان کے مسائل حل نہیں کر سکتا ،قائم مقام ناظم مولانا مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی صاحب نے مولانا کے خیالات کی پذیرائی کی اور مولانا کو ایک اچھی کتاب کی تصنیف پر بھرپور مبارکباد دی ،مجلس کے تمام شرکاء نے مولانا کی اس محنت کو سراہا اور توقع کی کہ آئندہ بھی مولانا کا قلم اسی طرح رواں دواں رہے گااور ضروری موضوعات پر ان کی تصنیفات کا سلسلہ جاری رہے گا،ان کے پاس علم بھی ہے اور سرمایہ بھی،اس باوقار مجلس کا آغاز اللہ کے نام سے ہوا،اور اختتام دعا پر ہوا۔

You may also like