مولانا آزاد یونیورسٹی کے دہلی ریجنل سینٹر کی ڈائریکٹر افشاں رحمان کا انتقال ، فیروزبخت کا خراج عقیدت

نئی دہلی:مولانا آزادنیشنل اردویونیورسٹی کے چانسلر فیروز بخت نے افشاں رحمان کے انتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ دلی ریجنل سنٹرمانو کی ڈائرکٹر تھیں۔ ان کاعلاج کافی عرصہ سے جاری تھا ۔وہ جامعہ ہمدرد میڈیکل کالج میں شریک تھیں۔ 2006ء میں وہ اردویونیورسٹی سے جڑی تھیں۔ فیروز بخت نے کہاکہ یہ مانو کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔مرحومہ نہایت محنتی ،نیک ،قوم پرست اور متقی پرہیز گارخاتون تھیں۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمودالرحمن کی زوجہ تھیں۔اللہ سے دعا ہے  کہ ان کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔