افغانستان میں چاند دیکھا گیا، بروز اتوار یکم مئ کو عید الفطر منانے کا اعلان

 

کابل :

افغانستان میں طالبان حکومت نے شوال چاند دیکھے جانے اور یکم مئی اتوار کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا ہے، افغانستان حکومت کے اعلان کے مطابق فرح، غزنی اور قندھار وغیرہ میں چاند دیکھا گیا ہے، لہذا یکم مئی اتوار کو عید الفطر منایا جائے گا طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات افغانستان نے اس کی اطلاع دی اور تمام افغانیوں کو عید الفطر کی مبارک باد دی.

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے پڑوسی ممالک میں آج چاند نہیں دیکھا وہاں دو مئ پیر کو عید الفطر منایا جائے گا.