افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی جائے گی: روس

ماسکو :روس نے افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روسی نیوز ایجنسی آر آئی اے کے مطابق پہلے مرحلے میں خوراک اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ دوسری جانب بین الاقوامی برادری کی طرف سے آج پیر کے روز افغانستان کے لیے ایک ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق افغانوں کو دسمبر تک تقریبا 606 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔ جنیوا میں ہونے والی اس کانفرنس میں تقریبا چالیس ممالک کے وزراء کی شرکت متوقع ہے۔