Home بین الاقوامی خبریں افغانستان کی سرزمین کسی ملک پر حملے کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے ،طالبان وعدوں کی پاسداری کریں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد منظور

افغانستان کی سرزمین کسی ملک پر حملے کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے ،طالبان وعدوں کی پاسداری کریں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد منظور

by قندیل

نئی دہلی :افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک پر حملے کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ اسے بھارت ، امریکہ اور دیگر دوست ممالک کی ایک بڑی کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کی افغانستان سے متعلق قرارداد میں طالبان کے قبضے کے بعد جنگ زدہ ملک سے متعلق بھارت کے بڑے خدشات کو شامل کیا گیا ہے۔ اس معاملے کے علم رکھنے والے افراد نے یہ بات بتائی ہے۔ انھوں نے نوٹ کیاہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2593 (افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد) اس وقت افغانستان سے متعلق ہندوستان کے بڑے خدشات کو دور کرتی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ بھارت نے اس بات کو یقینی بنانے میں فعال کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہندوستان پچھلے کچھ دنوں سے اقوام متحدہ کے اہم ارکان کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران بھی اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) نے ایک قراردادمنظورکی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی ملک کو دھمکی دینے یا دہشت گردوں کو پناہ دینے کے لیے استعمال نہ کی جائے۔قرارداد میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ طالبان اپنے وعدوں کی پاسداری کریں گے تاکہ افغان اور تمام غیر ملکی شہریوں کو محفوظ اور منظم طریقے سے ملک چھوڑنے کی اجازت دی جاسکے ۔ یہ قراردادبھارت کی صدارت میں سلامتی کونسل میں منظور کی گئی۔ اس تجویز کے حوالے سے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں شدید اختلافات سامنے آئے۔ امریکہ ، برطانیہ اور فرانس ایک طرف اور چین اور روس دوسری طرف ہوئے۔

You may also like

Leave a Comment