Home بین الاقوامی خبریں افغان عوام کے ساتھ ہمارے خصوصی تعلقات ہیں: ہندوستان

افغان عوام کے ساتھ ہمارے خصوصی تعلقات ہیں: ہندوستان

by قندیل

نئی دہلی: ہندوستان نے جمعرات کو کہا کہ اس کا افغانستان کے لوگوں کے ساتھ خصوصی تعلق ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے کلیدی اصول افغانستان کے بارے میں ہندوستان کے نقطہ نظر کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلیدھرن نے یہ بات طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد افغانستان میں انسانی امداد فراہم کرنے کی ہندوستان کی پالیسی پر ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔افغانستان کے ساتھ ہندوستان کے تاریخی اور تہذیبی تعلقات ہیں، ہمارے افغان عوام کے ساتھ خصوصی تعلقات ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2593 کے بنیادی اصول افغانستان کے بارے میں ہندوستان کے نقطہ نظر کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔مرلی دھرن نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہندوستان کی ترقیاتی شراکت داری بجلی، پانی کی فراہمی، سڑک کے رابطے، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، زراعت اور صلاحیت کی تعمیر جیسے اہم شعبوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ان میں افغانستان کے 34 صوبوں میں 500 سے زیادہ منصوبے شامل ہیں۔ ان تمام میں تین ارب امریکی ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری افغانستان کے عوام کی فلاح و بہبود پر کی گئی ہے۔ زیادہ تر منصوبے مکمل کر کے افغانستان کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment