عدلیہ کے لیے الگ بجٹ مختص کرنے کی درخواست مسترد

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے عدلیہ کے لیے الگ بجٹ مختص کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیااین وی رمنا نے کہا کہ ہم حکومت کو پیسوں کی تقسیم کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دے سکتے۔ سپریم کورٹ نے یہ تبصرہ ایڈوکیٹ دیپک کنسل کی درخواست پر مداخلت سے انکار کرتے ہوئے کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ حکومت ہند کے عدلیہ کو دیے گئے فنڈزناکافی ہیں۔ درخواست کے مطابق حکومت ہند زیادہ تر معاملات میں فریق ہے ، ایسی صورتحال میں غیر جانبداری پر سوال اٹھنالازمی ہے۔