Home قومی خبریں عدالت کی سرزنش کے بعدالیکشن کمیشن کافیصلہ، تین لوک سبھااورسات اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات ملتوی کیے

عدالت کی سرزنش کے بعدالیکشن کمیشن کافیصلہ، تین لوک سبھااورسات اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات ملتوی کیے

by قندیل

نئی دہلی:بنگال ،آسام ،تمل ناڈو،پڈوچیری اورکیرل میں انتخابی ریلیوں نے جس طرح کورونابڑھایاہے،عدالت الیکشن کمیشن کوکوویڈکی دوسری لہرکاذمے دارتک بتاچکی ہے۔مختلف عدالتوں کی پھٹکاراورڈانٹ ڈپٹ کے بعداب الیکشن کمیشن جاگاہے۔بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے تین لوک سبھا اور 8 اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کافیصلہ کیاہے۔الیکشن کمیشن کو حال ہی میں کورونا کی وبا کے درمیان انتخابات کے انعقاد پر مدراس ہائی کورٹ کی سرزنش کاسامناکرنا پڑا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں اس میں کہاگیاہے کہ الیکشن کمیشن نے آج اس معاملے کاجائزہ لیاہے اور فیصلہ کیا ہے کہ کوویڈ 19 کی دوسری لہر کی وجہ سے ملک میں ضمنی انتخاب کا انعقاد مناسب نہیں ہوگا۔ اس بار ہمیں اس وقت تک انتظار کرنا پڑے گا جب تک کہ وبا کی صورتحال بہتر نہ ہو اور صورتحال اس کے لیے ٹھیک ہو۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے کورونا وبا کی وجہ سے مغربی بنگال کی دو اسمبلی نشستوں ، سومرسر گنج اور جنگی پور پر غیر معینہ مدت کے لیے انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ دو امیدواروں کی ہلاکت کی وجہ سے ان دونوں نشستوں پرووٹنگ نہیں ہوئی تھی۔مدراس ہائی کورٹ نے گذشتہ ماہ الیکشن کمیشن کے خلاف کورونا وبا کے دوران سیاسی ریلیوں کی اجازت دینے پر سخت تبصرے کیے تھے۔ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہاہے کہ آپ کا ادارہ COVID-19 کی دوسری لہرکے لیے اکیلے ذمہ دارہے۔

You may also like

Leave a Comment