لکھنؤ:معروف ادیب وصحافی عابدسہیل کی شخصیت اورخدمات کے موضوع پرایک عظیم الشان سمینار کاانعقاد 2فروری 2020 بروزاتوار کو یوپی پریس کلب میں دن میں ڈھائی بجے ہونے جارہاہے۔پروگرام کی صدارت پروفیسرشارب رودولوی کریں گے،اور کلیدی خطبہ ڈاکٹرصبیحہ انور سابق پرنسپل کرامت حسین گرلس کالج پیش کریں گی۔سمینار میں بطورمہمان خصوصی سینئرصحافی احمدابراہیم علوی شرکت فرمائیں گے۔مہمانانِ اعزازی کے طور پر شیخ عبدالماجد ندویؔ، شکیل صدیقی اورمحسن خان شریک ہوں گے۔نظامت کے فرائض صحافی ڈاکٹرہارون رشیدانجام دیں گے۔مقالہ نگاران میں ڈاکٹرنور فاطمہ اسسٹنٹ پروفیسر، مولاناآزادنیشنل اردو یونیورسٹی لکھنؤ،ڈاکٹر ریشمہ پروین اسسٹنٹ پروفیسر،کھن کھن جی گرلس کالج،ڈاکٹر شبنم اکبر اسسٹنٹ پروفیسر،ممتازپی جی کالج، ریسرچ اسکالر موسی رضا،ان کے علاوہ دیگر ریسرچ اسکالر،ادباء وصحافی حضرات اپنے مقالات پیش کریں گے۔سمینار کا انعقاد قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ونجب النساء میموریل ٹرسٹ کے مشترکہ اشتراک سے ہوگا۔یہ اطلاع ٹرسٹ کے ترجمان ضیاء اللہ صدیقی ندویؔ نے دی ہے۔
عابدسہیل کی شخصیت اورخدمات پرسمینار2فروری کو
previous post