نئی دہلی :دہلی میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے کئی پابندیاں نافذ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی حکومت کی طرف سے شراب کی دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کے اعلان سے ہلچل مچ گئی ہے۔ دراصل شراب کی دکانوں پر بھیڑ بڑھ گئی ہے۔ اسی دوران شراب خریدنے والے ایک شرابی نے کہا کہ بہت زیادہ بھیڑ ہے، اس سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حکومت کو مزید رعایت کرنی چاہیے۔اسی دوران ایک اور شخص نے کہا کہ دہلی حکومت نے وقت کم کر دیا ہے اور اب دو گھنٹے کم کر دیئے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے دکانوں پر بھیڑ بڑھ رہی ہے۔ وہیں نئے سال میں زیادہ لوگ شراب خریدتے اور پیتے ہیں، حکومت سے گزارش ہے کہ مقررہ اوقات میں اضافہ کیا جائے۔ شراب کی دکانوں پر ایک آدمی دوسرے کے اوپر کھڑا ہے۔ کیا اس سے کرونا نہیں پھیلے گا؟ حکومت نے وقت کم کرکے غلط قدم اٹھایا ہے۔وہیں دہلی گول مارکیٹ میں شراب دکان چلانے والے کوشک نے کہا کہ حکومت نے شراب دکانوں کا وقت گھٹا کر رات 8 بجے کر دیا ہے، اس لیے نئے سال سے پہلے شراب کی دکانوں پر لوگوں کی لمبی قطار لگ رہی ہے۔ بھیڑ پر قابو پانے کے لیے گارڈز لگائے گئے ہیں، لوگوں کے ہاتھ بھی سینی ٹائز کیے جا رہے ہیں۔تاہم دہلی حکومت کی جانب سے شراب کی دکانوں کے اوقات میں تبدیلی کے بعد گاہکوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئی ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شرابیوں کی بھیڑ دکانوں کے باہر جمع ہوئی ہو، اس طرح کی کئی تصاویر کرونا وبا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران بھی سامنے آئی تھیں۔
دہلی : اب رات 8 بجے تک ملے گی شراب، صارفین نے کہا، حکومت کا فیصلہ غلط
previous post