Home قومی خبریں اب فون کال 27فی صدتک مہنگی ہوگی

اب فون کال 27فی صدتک مہنگی ہوگی

by قندیل

نئی دہلی:موبائل صارفین کے لیے ٹیلی سروس کم از کم 10 فیصد مہنگی ہوسکتی ہے۔ تخمینوں کے مطابق ایئرٹیل اور ووڈافون کو اگلے 7 ماہ میں حاصل ہونے والی مجموعی آمدنی کا 10 فیصد اداکرناہوگا۔ سپریم کورٹ نے ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایت دی ہے کہ 31 مارچ 2021 تک وصول شدہ مجموعی محصول کا 10 فیصد ادا کریں۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے 31 مارچ 2022 تک باقی رقم 10 قسطوں میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مارچ 2021 تک ، ایئرٹیل کو 2600 کروڑ اورووڈافون آئیڈیا کو 5000 کروڑ ادا کرنے ہوں گے۔ اسی کے مطابق ایئرٹیل اپنی صارف کی اوسط آمدنی میں 10 فیصداور ووڈافون میں 27 فیصد اضافہ کرسکتا ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میںایئرٹیل کے لیے اے آر پی یو 157 روپے تھی جب کہ وہ ووڈاف آئیڈیاکے لیے 114 روپے تھی۔

You may also like

Leave a Comment