نئی دہلی:کورونا بحران کی وجہ سے اب ای۔ کامرس اور ہوم ڈلیوری کی طرف ہر بزنس کی توجہ گئی ہے۔ڈیزل کی ہوم ڈیلیوری پہلے سے ہو رہی ہے، حکومت اب پٹرول اور سی این جی کی ہوم ڈیلیوری کے بارے میں غور کر رہی ہے۔یہ معلومات وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے جمعہ کو دی۔اس کے علاوہ حکومت پٹرولیم کاروبار کے ماڈل کو بھی تبدیل کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔اس میں ایک ہی سینٹر پر پٹرول، ڈیزل، سی این جی، ایل این جی اور ایل پی جی دستیاب ہوں گے۔فی الحال پٹرول ڈیزل ایک پمپ پر اور سی این جی کے لئے الگ سیکشن ہوتا ہے۔ایل پی جی سلینڈر کا تقسیمی نظام بالکل مختلف ہے۔بتا دیں کہ انڈین آئل کارپوریشن (آئی اوسی) نے ستمبر 2018 میں ڈیزل کی ہوم ڈیلیوری سروس شروع کی تھی۔پٹرول اور سی این جی ڈلیوری کو لے کر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بہت ہی زیادہ پرخطر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ہوم ڈیلیوری سروس محفوظ نہیں ہے۔
اب پٹرول اور سی این جی کی ہوگی ہوم ڈیلیوری
previous post