اب دہلی میں سب کاعلاج ہوگا:ایل جی انیل بیجل

نئی دہلی:اب ہر ایک کا علاج دہلی میں ہوسکتا ہے۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنرانیل بیجل نے کیجریوال حکومت کے اس فیصلے کوکالعدم کردیاجس میں کہایاتھا کہ دہلی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں صرف دہلی والوں کا ہی علاج ہوگا۔ دہلی میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے تناظر میں ، دہلی کی کابینہ نے اتوار کو فیصلہ کیاتھاکہ دہلی حکومت کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں صرف دہلی کے رہائشیوں کا ہی علاج کیا جائے گا ، جبکہ سب کا علاج مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں کیاجائے گا۔ اروند کیجریوال نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایاہے کہ اس کے ساتھ ہی دہلی سے باہر تمام لوگوں کے لیے بھی سرحدیں کھول دی جائیں گی۔