عازمین حج کےلیے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دیا جائے گا:سعودی وزیر صحت

مکہ مکرمہ:عازمین حج کیلئے کرونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔یہ بات سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انکا کہنا تھا عازمین حج کے لیے کرونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا جائے گا۔مزید انہوں نے کہا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حکام کو حج سیزن سے پہلے صحت کے شعبے میں مناسب افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مزید کہا ان تیاریوں کی بنیاد پر ان لوگوں کے لیے کرونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا جائے جو حج کرنا چاہتے ہیں۔