آخری ٹیسٹ جیت کرآسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کوکیا کلین سویپ

سڈنی:
آسٹریلیا نے یہاں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی ) پر کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پیر کو نیوزی لینڈ کو 279 رنز سے ہرا دیا۔اسی کے ساتھ آسٹریلیا نے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لیا۔آسٹریلیا نے چوتھی اننگز میں نیوزی لینڈ کے سامنے 416 رنز کا ہدف رکھا تھا۔کیوی ٹیم کی بلے بازی پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں ناکام ہوئی اور صرف 136 رنز پر ڈھیر ہو کر تیسرا میچ بھی گنوانا پڑا۔میچ کی پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والے مارنس لبوشانے کو مین آف دی میچ کے علاوہ مین آف دی سیریز بھی منتخب کیا گیا۔آسٹریلیا کے لئے ناتھن لیون نے دوسری اننگز میں پانچ اور مشیل اسٹارک نے تین وکٹ لئے۔پیٹ کمنس کے حصے میںایک وکٹ آئی۔میٹ ہنری بلے بازی کرنے نہیں اترے انہیں بولنگ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی۔نیوزی لینڈ کی بلے بازی پورے میچ میں آسٹریلیائی گیند بازوں کے سامنے جدوجہد کرتی نظر آئی۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 454 رنز بنائے تھے۔میزبان ٹیم کے گیند بازوں نے نیوزی لینڈ ٹیم کو پہلی اننگز میں 256 رنز پر ڈھیر کر دیا۔آسٹریلیا دوسری اننگز میں 198 رنز کی برتری سے ساتھ اتری۔اس نے اپنی دوسری اننگز دو وکٹ کے نقصان پر 217 رنز پر اڈکلیئر کر کے کیوی ٹیم کو 416 رنز کا ہدف دیا۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*