آخری عشرے کی شب میں جاگنا ہے دوستو !

علی دانش بزمی

نیو عظیم آباد کالونی،پٹنہ

آخری عشرے کی شب میں جاگنا ہے دوستو !

سر کو سجدے میں جھکا کر مانگنا ہے دوستو !

آج کی شب مغفرت کی مانگ لیں دل سے دعا

نور کا چاروں طرف اک سلسلہ ہے دوستو

جس طرف بھی دیکھیۓ رحمت کی چھائی ہے گھٹا

روزہ داروں کی عبادت کا صلہ ہے دوستو

کیوں نہ ہو دل میں اداسی اور آنکھوں میں نمی

ہو کے رخصت ماہ رمضاں جا رہا ہے دوستو

ماہ رمضاں چند راتوں کا ہی اب مہمان ہے

سوچ کر بزمی کا دل بھی غمزدہ ہے دوستو !

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*