آدھار کارڈ ڈاؤن لوڈ ،ری پرنٹ کرنے کےلیے نیوورژن ایپ لانچ

نئی دہلی :آپ کو معلوم ہوگا کہ آج کے وقت میں آدھار کارڈ کی اہمیت کس قدر بڑھ گئی ہے۔ اگر اب بھی آپ آدھار کی افادیت سے ناواقف ہیں ، تو معلوم ہوکہ آدھار کارڈکے بغیر آپ کاکوئی سرکاری یا پرائیوٹ کام نہیں ہوسکتا۔ اس کے ساتھ آدھار میں کوئی خامی کا ہونا بھی مہنگاثابت ہو سکتا ہے۔ اس طرح اگر آپ کو آدھار سے متعلق کوئی اہم اپ ڈیٹ کرنا ہے، یا آدھار سے متعلق کوئی اور مسئلہ ہے ،تو اب آپ اپنے اسمارٹ فون کے ذریعہ آدھار کارڈ سے متعلق 35 خدمات کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔اس کے لیے آپ کو اپنے اسمارٹ فون میں mAadhaar App نامی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی ایم آدھار ایپ موجود ہے تو ، پھر پرانا ایپ ڈیلیٹ کرکے نیو ورژن ا پڈیٹ کرلیں۔ واضح ہو کہ یو آئی ڈی اے آئی نے mAadhaar ایپ کا نیو ورژن لانچ کیا ہے، جس کے ذریعہ اب صارفین کو بہت سی نئی سہولیات فراہم ہوں گی ۔