1000 ٹن خوراک‘ کپڑے لے کر چینی ٹرین افغانستان کے لیے رو انہ

بیجنگ: افغانستان کےلیے چین کے سفیر وانگ یو نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کےلیے انسانی امداد لیکر ایک ٹرین چین کے ریجن سنکیانگ سے روانہ ہو گئی ہے۔ امداد کی نئی کھیپ میں 1000 ٹن خوراک‘ کپڑے اور کمبل شامل ہیں۔ چین نے جولائی 2021سے اب تک افغانستان کیلئے 2600 ٹن سے زائد انسانی امداد فراہم کی ہے۔ سنکیانگ سے 20 نومبر کو روانہ ہونے والی ٹرین 12 دنوں میں مزار شریف پہنچے گی۔دریں اثنا ایران کا طیارہ خوراک،طبی سامان پر مشتمل دس ٹن امداد لیکر جلال آباد پہنچ گیا،یہ امداد سردیوں کے موسم میں افغان عوام میں تقسیم کی جائے گی۔