Home قومی خبریں 700 تبلیغی افرادکواسپیشل ٹرین سے تمل ناڈوبھیجاگیا

700 تبلیغی افرادکواسپیشل ٹرین سے تمل ناڈوبھیجاگیا

by قندیل

نئی دہلی:دہلی کے مرکز میں آئے جماعتی طویل وقت تک کوارینٹائن کیے گئے۔دہلی حکومت انھیں زبردستی روک کررکھی ہوئی تھی لیکن جب کجریوال سرکارکے رویے پرسوال اٹھے اورکیس کورٹ تک چلاگیاتب سرکارحرکت میں آئی۔انہیں اپنے گھروں کی طرف واپس بھیجاجا رہا ہے۔دہلی حکومت نے حکم دیاہے کہ جماعت میں آئے جن لوگوں پر کیس درج نہیں ہے انہیں واپس بھیجاجائے۔ مختلف کوارینٹائن سینٹروں کے تقریباََ 700 افرادکوایک خصوصی ٹرین کے ذریعے تمل ناڈوواپس بھیجاجا رہاہے۔ان لوگوں کو پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن سے ایک خصوصی ٹرین لے کرجارہی ہے۔دہلی حکومت نے گزشتہ ہفتے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ تبلیغی جماعت کے اراکین کوکورنٹائن سینٹروں سے چھوڑ دیں اور یہ بھی یقینی بنائیں کہ وہ اپنے گھروں کے علاوہ کہیں اور نہیں جائیں، حکام سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ دہلی میں واقع مرکز میں جانے والے دوسری ریاستوں کے جماعتیوں کوان کی رہائش گاہ بھیجنے کا بھی انتظام کریں۔

You may also like

Leave a Comment