پانچ ریاستوں کی انتخابی حکمت عملی کے لیے بی جے پی کمربستہ

نئی دہلی: بی جے پی نے یوپی ، اتراکھنڈ سمیت پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لیے کمرکس لی ہے۔ بی جے پی نے ان اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کے روڈ میپ کو کئی اہم میٹنگوں کے ذریعے تیار کرنے کی مشق شروع کردی ہے۔ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے ریاستی یونٹوں سے کیمپ لگانے کوکہا ہے اور 10 جولائی تک اپنی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ان میں سے چار میںیوپی ، اتراکھنڈ ، گوا اور منی پور میں ، بی جے پی یا اس کے اتحادیوں کی حکومت ہے ۔جب کہ پنجاب میں کانگریس کی حکومت ہے۔ ریاستی سطح کے اجلاسوں کے بعد ، چھوٹی ٹیمیں دہلی روانہ کی جائیں گی ، جہاں نڈا انہیں انتخابی تیاریوں کے بارے میں بتائیں گے۔ اس کے بعدپارٹی ان پانچ ریاستوں کے انتخابات کے لیے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے گی۔بی جے پی نے پارٹی کیڈر کو ایک پیغام دیا ہے کہ وہ تنظیمی سرگرمیوں کے لیے کمر بستہ ہوں ، جو کورونا کی دوسری لہر کے بعد رک گئی تھی۔ بی جے پی کی تمام ریاستی اکائیوں کو بھی 21 جولائی سے 30 جولائی تک ایگزیکٹو کونسل کی آن لائن میٹنگوں کا انعقاد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قومی سطح کا تربیتی اجلاس ہر اتوار کو 10.30 سے11.30 تک منعقد ہوگا۔ ریاستی سطح کی میٹنگ منگل اور بدھ کو صبح دس بجے سے ہوگی۔