Home قومی خبریں 4 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں،ڈی یوکے اساتذہ کی ہائی کورٹ میں عرضی،جمعرات کو ہوگی سماعت

4 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں،ڈی یوکے اساتذہ کی ہائی کورٹ میں عرضی،جمعرات کو ہوگی سماعت

by قندیل

نئی دہلی:دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو کہا کہ وہ 24 ستمبر کو دہلی یونیورسٹی کے اساتذہ کی اس درخواست پر سماعت کرے گی، جس میں ڈی یو سے وابستہ اور دہلی حکومت کے مالی تعاون سے چلنے والے کالجز گذشتہ چار ماہ سے زیر التوا تنخواہیں جاری کرنے کے لئے ہدایات دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست جسٹس جوتی سنگھ کے روبرو سماعت کے لئے آئی، جس کے بارے میں اساتذہ کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ ایک مفاد عامہ کی قانونی چارہ جوئی ہے (پی آئی ایل) اور اس پربنچ کے ذریعہ سماعت کی ضرورت ہے۔ اساتذہ کی جانب سے وکیل اشوک اگروال کی پیشی کی درخواست کے پیش نظر جج نے کہا کہ 24 ستمبر کو معاملے کو مناسب بنچ کے سامنے پیش کیا جانا چاہئے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان اساتذہ کے علاوہ دیگر ملازمین، تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کو بھی مئی، جون، جولائی اور اگست کے مہینوں کی تنخواہ نہیں ملی ہے۔

You may also like

Leave a Comment