نئی دہلی:13؍ مارچ (قندیل نیوز)
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان سے سال 2025 تک ٹی بی کی بیماری کے خاتمے کے لئے آج ایک مہم کا آغاز کیا۔ دنیا بھر سے ٹی بی کے خاتمے کے لئے مقرر کی گئی میعاد سال 2030ہے۔یہاں دہلی ٹی بی خاتمہ سربراہی اجلاس کے افتتاح کے بعد وزیر اعظم نے ٹی بی مفت ہندوستان مہم شروع کی۔اس میں ٹی بی کے خاتمے کے لئے قومی اسٹریٹجک منصوبہ بندی کے تحت سرگرمیاں ہوں گی تاکہ اس بیماری کے 2025تک خاتمے کے لئے مشن کے طور پر آگے بڑھا جائے۔مودی نے کہاکہ دنیا بھر میں ٹی بی کے خاتمے کے لئے سال 2030کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ ہم نے اس بیماری کو ہندوستان سے خاتمے کے لئے پانچ سال پہلے، سال 2025کی میعاد مقررہے۔انہوں نے صورت حال کا تجزیہ کرنے اور طور طریقہ بدلنے پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹی بی پر روک لگانے کی کوششوں کے اب تک کامیاب نتائج سامنے نہیں آئے ہیں اور ٹی بی کو ملک سے خاتمے میں ریاستی حکومتوں کا اہم کردار ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس سمت میں ان ٹی بی فزیشن اور ملازمین کی شراکت اہم ہے جن کے رابطے میں مریض سب سے پہلے آتاہے۔مودی نے کہاکہ ٹی بی کے ہندوستان سے خاتمے میں ریاستی حکومتوں کا اہم کردار ہے۔میں نے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ کر اس مشن سے جڑنے کو کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے باہمی تعاون کے ساتھ وفاقیت کی روح کو تقویت ملے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں متعدی امراض میں سب سے زیادہ لوگ ٹی بی سے متاثر ہیں اور اس سے متاثر ہونے والے سب سے زیادہ لوگ غریب ہیں۔بیماری کے خاتمے کے لئے اٹھایا گیا ہر ایک قدم کا براہ راست تعلق ان لوگوں کی زندگی سے ہے۔اس کانفرنس میں شریک ہونے کے لئے دنیا بھر کے رہنما قومی دارالحکومت میں مصروف ہیں۔اس کانفرنس کی میزبانی مرکزی وزارت صحت ڈبلیو ایچ او اور اسٹاپ ٹی بی پارٹنر شپ کے ساتھ مل کر کر رہا ہے۔سال 2016 میں 17لاکھ لوگوں کی موت کی وجہ ٹی بی تھی۔ یہ کانفرنس ستمبر 2018میں ٹی بی کے موضوع پر ہونے والی اقوام متحدہ اعلی سطحی اجلاس کے لئے ایک پلیٹ فارم تیار کرے گا۔
2025 تک ہندوستان ہوگاٹی بی سے آزاد، وزیر اعظم نے کیا مہم کا آغاز
previous post