2024میں رائے بریلی سیٹ پربی جے پی کاکنول کھلے گا:اسمرتی ایرانی

امیٹھی:مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی ہفتے کے روز امیٹھی پہنچ گئیں۔ یہاں پہنچ کر انہوں نے بی جے پی کے سابق ممبر اسمبلی جمنا پرسادکوخراج عقیدت پیش کیا۔ سابق ایم ایل اے کا طویل علالت کے بعد 22 نومبر کو انتقال ہوگیا۔ مرکزی وزیر نے امیٹھی میں ایک اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ 2024 میں رائے بریلی سیٹ پر بھی بی جے پی کاکنول کھل جائے گا۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہاہے کہ 2014 میں میری حوصلہ افزائی ہوئی تھی ، تب میں نے کہا تھا کہ میں 2019 میں امیٹھی نشست جیتوں گی۔ اسمرتی ایرانی نے 2019 کے عام انتخابات میں امیٹھی پارلیمانی نشست سے راہل گاندھی کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا۔ امیٹھی گاندھی خاندان کا گڑھ رہا ہے۔ انہیں یہاں سے شکست دینا آسان نہیں تھا۔ لیکن بی جے پی کو بی جے پی اورمودی کی طوفانی مہم کی وجہ سے فتح ملی۔ آج ایک بار پھر اسمرتی ایرانی نے کہاہے کہ اگر کانگریس ہراساں کرنا جاری رکھے گی توامیٹھی کے کارکنان اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ 2024 میں رائے بریلی سیٹ پرکنول کھل جائے گا۔