Home بین الاقوامی خبریں 2023 کے اہداف کی تکمیل کے بغیرچین سے بیٹھنا ہم پر حرام ہوگا:اردگان

2023 کے اہداف کی تکمیل کے بغیرچین سے بیٹھنا ہم پر حرام ہوگا:اردگان

by قندیل

انقرہ:صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ 2023 کے اہداف کی تکمیل کیے بغیر حکومت کا چین سے بیٹھنا حرام تصور ہوگا۔ صدر نے انصاف و ترقی پارٹی کے صدر کی حیثیت سے قر شہر، قرق قلعہ،یوزگات اور سیواس میں واقع ضلعی پارٹی کے کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوروناکے باعث ان کنونشنز کو موخر کیا گیا تھا جن کا آغاز آج آپ سے مخاطب ہوتے ہوئے کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کردوں کہ سن 2023 کے انتخابات میں ہماری پارٹی اکثریت حاصل کرتے ہوئے صدر کا انتخاب بھی ممکن بنائے گی،جبکہ سن 2023 کے اہداف کی تکمیل کیے بغیر ہماری حکومت کا چین سے بیٹھناحرام تصور کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment