Home قومی خبریں 2017 اور 2018 میں این ایس اے کے تحت 1198 افراد کو حراست میں لیا گیا،راجیہ سبھا میں حکومت کا جواب

2017 اور 2018 میں این ایس اے کے تحت 1198 افراد کو حراست میں لیا گیا،راجیہ سبھا میں حکومت کا جواب

by قندیل

نئی دہلی:حکومت نے بدھ کے روز کہا ہے کہ 2017 اور 2018 میں ملک بھر میں نیشنل سیکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت 1198 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان کے کیسز کا جائزہ لینے کے بعد 635 افراد کو رہا کیا گیا اور 563 افراد تاحال زیر حراست ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جے کشن ریڈی نے راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی 2018 کی رپورٹ شائع ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش میںسب سے زیادہ 2017 اور 2018 میں راسوکا کے تحت لوگوں کو حراست میں لیا گیا، اس کے بعد اتر پردیش کا نمبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخت قانون راسوکا کے تحت 2017 میں ملک بھر میں 501 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان میں سے 229 افراد کو جائزہ لینے کے بعد رہا کیا گیا۔ اب بھی مجموعی طور پر 272 افراد زیر حراست ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ اسی طرح سال 2018 میں بھی راسوکا کے تحت 697 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان میں سے 406 کوجائزہ لینے کے بعد رہا کیا گیا جبکہ 291 افراد تاحال زیر حراست ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 2017 اور 2018 میں راسوکا کے تحت 795 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، ان میں سے 466 افراد کوجائزہ لینے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ فی الحال 329 افراد زیر حراست ہیں۔ اترپردیش میں راسوکا کے تحت 2017 اور 2018 میں 338 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ جائزہ لینے کے بعد ان میں سے 150 کو رہا کردیا گیا تھا اور 188 افراد تاحال زیر حراست ہیں۔

You may also like

Leave a Comment