2016-2019 کے مابین یو اے پی اے کے تحت 5922 افراد گرفتارکیے گئے

نئی دہلی:مرکزی حکومت نے بدھ کے روزکہاہے کہ سن 2016 اور 2019 کے درمیان ملک کے مختلف حصوں میں انسدادغیر قانونی ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت گرفتار افراد کی کل تعداد5922 ہے۔راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے امور برائے داخلہ جئے کشن ریڈی نے کہاہے کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، یو اے پی اے کے تحت سال2019 میں گرفتار افراد کی کل تعداد 1948 ہے۔انہوں نے کہاہے کہ سن 2016 سے 2019 کے دوران یو اے پی اے کے تحت گرفتار افراد کی کل تعداد 5922 ہے جبکہ اس عرصے میں 132 افراد کو بری کردیا گیا۔