2014سے ہندووں کانہیں،ہندوتوادیوں کاراج،گاندھی ہندوتھے اورگوڈسے ہندوتوادی:راہل گاندھی

جے پور: راجستھان کے جے پورمیں منعقد ہونے والی کانگریس کی مہاریلی میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بی جے پی اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایاہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ہندوستان ہندوؤں کا ملک ہے ہندوتواوادیوں کا نہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ ہندو وہ ہوتا ہے جو کسی سے نہیں ڈرتا، اورسب کوگلے لگاتاہے۔جب ہندوکسان کھڑاہواتوہندوؤں نے معافی مانگی۔ انہوں نے کہاہے کہ 2014 سے ملک میں ہندوتواوادیوں کا راج ہے،اب ہندوؤں کا راج واپس لانا ہوگا۔ ہندوؤں اور ہندوتواوادیوں کے درمیان فرق کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ مہاتما گاندھی ہندوتھے اور ناتھورام گوڈسے ہندوتواوادی تھے۔ وہ اقتدار چاہتے ہیں، سچ نہیں۔اورہندوہمیشہ سچ کے ساتھ رہتا ہے اور کبھی نہیں ڈرتا۔مہنگائی ہٹاؤریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاہے کہ میں ہندوتواوادی نہیں ہوں، میں ہندو ہوں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے تین چار دوستوں نے سات سالوں میں ملک کو تباہ کر دیاہے۔ ملک میں مہنگائی اور درد ہے تو یہ کام ہندوتواوادیوں نے کیا ہے۔ ہندوتوا وادی کسی بھی حالت میں اقتدار چاہتے ہیں۔ہندوتوا اور ہندوتوا کو دو مختلف الفاظ بتاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاہے کہ جس طرح دو روحوں میں ایک روح نہیں ہو سکتی اسی طرح دولفظوں کا ایک ہی مطلب نہیں ہوسکتاہے کیونکہ ہر لفظ کا الگ الگ مطلب ہوتا ہے۔