200 ٹرینوں کے لیے ایڈوانس بکنگ شروع،1جون سے شروع ہوگی خدمات

نئی دہلی:کورونا بحران کے درمیان جاری لاک ڈاؤن میں ریلوے نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ایک جون سے ریل حدمات کی بحالی ہونے جا رہی ہے۔ 200 ٹرینوں کی آن لائن بکنگ آج صبح 10 بجتے ہی شروع ہو گئی۔آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ پر آپ ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔ان ٹرین کی خدمات میں جن شتابدی ٹرینیں، سمپرک کرانتی ، درنتو ایکسپریس اور دیگر مسافر ٹرینیں شامل ہوں گی۔ان ٹرینوں میں غیر ریزروکوچ نہیں ہوں گے۔بتا دیں کہ 1 جون سے 200 ٹرینیں اور لاک ڈاؤن میں پہلی بار 25 مئی سے ہوائی جہاز خدمات شروع ہو رہی ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*