Home قومی خبریں 15برس میں کتناروزگاردیا،تیجسوی یادوکا نتیش سے سوال

15برس میں کتناروزگاردیا،تیجسوی یادوکا نتیش سے سوال

by قندیل

پٹنہ:بہارمیں انتخابی ہلچل جاری ہے ۔شور شرابا سب سے زیادہ سوشل میڈیا پر دیکھا جارہا ہے۔ اتوار کے روز ، حزب اختلاف کے لیڈرتیجسوی یادو نے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے بہت سارے سوالات پوچھے اور کہاہے کہ ہم حکومت سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ امیدہے کہ حکومت ان جائز سوالوں کا جواب ہمیشہ کی طرح نہیں دے گی۔تیجسوی یادونے بہار حکومت سے کہاہے کہ وہ بتائیں کہ 15 سالوں میں کتنے لوگوں کو بہار میں ملازمت ملی۔ حکومت میں پندرہ سالوں میں تقرریوں کی کل تعداد کے ضلع وار اور ذات پات کے اعدادوشمار کیا ہیں؟ یعنی حکومت کو بتانا چاہیے کہ کس ضلع اور کس ذات کے لوگوں کو نوکری ملی ہے۔انہوں نے مزیدپوچھاہے کہ پچھلے 15 سالوں میں کتنے بے روزگار لوگوں نے بہارمیں روزگار کا اندراج کیا ہے۔ پچھلے 15 سالوں میں کتنے لوگ بہار سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔ 15 سالوں میں بہارمیں کتنی صنعتیں اور کارخانے لگے ہیں۔ نتیش کمار کے 15 سالہ دور میں ، دیگر ملوں کے ساتھ ، کتنی شوگر ، جوٹ اورپیپر ملوں کو پہلے ہی بند کردیا گیا ہے۔ ان کے بند ہونے کی وجہ سے بہار کو کتنا نقصان اٹھانا پڑا ، کتنا محصول-روزگار ضائع ہوا۔تیجسوی یادویہاں نہیں رکے ، انہوں نے مزید پوچھا کہ پچھلے 15 سالوں میں تعلیم اور ادویہ کے نام پر کتنے لاکھ کروڑ روپئے دوسرے ریاستوں میں گئے۔ یعنی ان لوگوں نے کتنا پیسہ خرچ کیا جو بہار سے تعلیم حاصل کرنے یا علاج کروانے نکلے تھے۔ بہارکے انسانی وسائل کا کتنا فیصد بہار اور دیگر ریاستوں میں ملازمت کرتا ہے۔ یعنی بہارکے کتنے لوگ کام کر سکتے ہیں ، ان میں سے کتنے بہار میں کام کر رہے ہیں اور کتنے لوگ دوسرے ریاستوں میں کام کر رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment