Home بین الاقوامی خبریں کنگ بورن سعودی عرب میں پیش کی جانے والی پہلی فلم 

کنگ بورن سعودی عرب میں پیش کی جانے والی پہلی فلم 

by قندیل

کنگ بورن سعودی عرب میں پیش کی جانے والی پہلی فلم 

(ریاض14 دسمبر(قندیل نیوز

سعودی اداکار عبدالالہ السنانی نے جو وزارت اطلاعات میں مشیر بھی ہیں دو روز قبل اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ہالی ووڈ کی فلمBorn A king کا ایک کلپ پوسٹ کیا تھا۔السنانی نے وڈیو کلپ کے ساتھ لکھا کہ مذکورہ فلم کی کہانی مرحوم سعودی فرماں روا شاہ فیصل کے 1919 میں برطانیہ کے دورے کے گرد گھومتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ توقع ہے کہ یہ فلم آئندہ فروری میں مکمل ہو جائے گی۔ سعودی عرب میں پہلی مرتبہ پیش کیے جانے کے بعد دنیا بھر کے سینیما ہاؤسز میں اس کی نمائش کا آغاز ہو گا۔
اس وڈیو کلپ کو گردش میں لانے والوں کا کہنا ہے کہ پیر کے روز مملکت میں آئندہ برس کے آغاز سے سینیما ہاؤسز کے لائسنس کے اجراء4 کی منظوری دیے جانے کے تاریخی فیصلے کے بعد سعودی عرب میں پیش کی جانے والی یہ فلم ہو سکتی ہے۔یاد رہے کہ فلم میں شاہ فیصل بن عبدالعزیز کی زندگی بالخصوص 1919 میں برطانیہ کے تاریخی دورے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔فلم کی عکس بندی کا آغاز جولائی میں برطانیہ میں ہوا تھا جب کہ آخری مراحل کو ریاض میں مکمل کیا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment