دس لاکھ نوکری ناممکن،تیجسوی یادوبہار کا بجٹ نہیں جانتے،امت شاہ نے بھی مذاق اڑایا

کولکاتہ:بہارمیں اسمبلی انتخابات جاری ہیں۔ اب 7 نومبر کوبہار انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ تاہم اس سے پہلے بھی وزیر داخلہ امت شاہ جوپورے پس منظرسے غائب تھے ،انھوں نے اب آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کو نشانہ بنایاہے اوران کے دس لاکھ سرکاری روزگارکے وعدے کامذاق اڑایاہے۔امیت شاہ نے کہا ہے کہ اگرتیجسو ی یادوکوبہار کا بجٹ معلوم ہوتا تو وہ 10 لاکھ نوکریوں کا وعدہ نہ کرتے۔سوال پھریہ ہے کہ بی جے پی نے انیس لاکھ روزگارکاوعدہ کہاں سے کردیا؟نتیش کماربھی اس پرسوال اٹھاتے رہے ہیں۔انیس لاکھ میںساڑھے چارلاکھ سرکاری ملازمت اورباقی روزگارکی بات کہی گئی ہے۔وزیر داخلہ امیت شاہ اس وقت مغربی بنگال کے دورے پر ہیں۔امیت شاہ نے کہا ہے کہ بہارمیں ہم اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔ عوام آر جے ڈی کے 15 سال اقتدار کو فراموش نہیں کرسکے۔ نیز امت شاہ نے کہاہے کہ اگرتیجسوی یادوبہارکابجٹ جانتے تو وہ 10 لاکھ نوکریوں کا وعدہ نہیں کرتے۔اس الیکشن میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے لیڈر تیجسوی یادو نے اقتدار میں آنے پر 10 لاکھ نوکریوں کا وعدہ کیا ہے۔ 10 لاکھ ملازمتوں کے معاملے پر امیت شاہ نے کہا ہے کہ ہم اس سے پریشان نہیں ہیں۔ تاہم 10 لاکھ نوکریاں دینا ممکن نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ انھوں نے معلومات حاصل نہیں کی ہیں۔وہ بہارکے بجٹ کو پوری طرح نہیں جانتے ہیں۔تیجسوی یادونے اس الیکشن کوروزگاراورمزدوروں ،کسانوں اورغریبوں کے عوامی مدعے دیے ہیں۔باربارکوشش ہورہی ہے کہ قومی مسائل لائے جائیں لیکن ابھی تک عوام کے رجحان سے اندازہ ہے کہ عوامی مدعے زبردست اثردکھارہے ہیں اورالیکشن پراچھاخاصااثرڈال سکتے ہیں۔