ایک لاکھ کروڑکانقصان ہوا،ہزار کروڑ بھی غیرواضح،مودی کے اعلان پر ممتابنرجی ناراض

کولکاتہ:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج امفان طوفان سے تباہ ہوئے مغربی بنگال کے کئی اضلاع کافضائی دورہ کیا۔ اس کے بعدانہوں نے ایک ہزار کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کااعلان کیا۔ پی ایم مودی کے اس اعلان پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ناراض ہوگئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نقصان ایک لاکھ کروڑ کا ہوا اور پیکیج صرف ایک ہزار کروڑ کا دیا جا رہاہے۔مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاہے کہ پی ایم نریندر مودی نے ایک ہزار کروڑ کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے، لیکن اس سے منسلک کوئی معلومات نہیں دی ہیں۔یہ پیسہ کب ملے گا یا یہ پہلا فنڈہے۔امفان طوفان کی وجہ سے ایک لاکھ کروڑ روپے کانقصان ہوا۔56 ہزار کروڑ روپیہ تو ہمارا ہی مرکز پر واجب الاداہے۔ہوائی سروے کے بعدپی ایم نریندر مودی نے کہاتھاہے کہ امفان طوفان سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت نے مل کر بھرپور کوشش کی، لیکن اس کے باوجودتقریباََ 80 لوگوں کی زندگی نہیں بچا پائے، اس کا ہم سب کو دکھ ہے اور جن خاندانوں کونقصان ہوا ہے ان کے تئیں مرکز اور ریاستی حکومت کی تعزیت ہے۔