Home قومی خبریں چارہ گھوٹالہ :سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں سماعت مکمل

چارہ گھوٹالہ :سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں سماعت مکمل

by قندیل

 

لالو پرساد سمیت دیگر مجرمین کو کل سنائی جائے گی سزا
رانچی ،5جنوری (قندیل نیوز )

چاراگھوٹالہ معاملہ میں قصوروارقراردئے گئے راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی ) کے صدر اور بہار کے سابق وزیراعلی لالوپرساد یادوسمیت 11قصور واروں کی سزاکے تعین پر سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں آج سماعت مکمل ہوگئی اور انھیں کل سزاسنائی جائیگی۔
سی بی آئی کے خصوصی جج شیوپال سنگھ کی عدالت میں دیوگھر سرکاری خزانہ سے غیر قانونی طور پر رقم نکالنے کے معاملہ میں ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ لالو پرساد یادو،سابق ایم پی آر کے رانا،سابق ترقیاتی کمشنر پھول چند سنگھ،سابق آئی اے ایس افسر مہیش پرساد، سابق ٹریزری افسر سبیر بھٹا چاریہ ، راج رام جوشی ،ترپوراری موہن پرساد،سنیل کمار سنہا،سشیل کمار سنہا،سنیل گاندھی اور سنجے کمار اگروال کی سزاکے تعین پر سماعت مکمل ہوگئی ہے ۔
آرجے ڈی صدر کے وکیل چترنجن پرساد نے بتایا کہ اس معاملہ میں قصور وار قراردئے گئے سبھی 16افرادکو کل ہی ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ سزاسنائی جائیگی۔

You may also like

Leave a Comment