Home قومی خبریں نوجوان مجاہدینِ آزادی کاخواب پوراکریں: مودی

نوجوان مجاہدینِ آزادی کاخواب پوراکریں: مودی

by قندیل

گریٹر نوئیڈا :12؍ جنوری (قندیل نیوز )
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نوجوانوں کو رغبت دلاتے ہوئے کہا کہ وہ آزادی کے دیوانوں کا خواب پورا کرنے میں اپنی پوری توانائی صرف کریں؛ کیونکہ 1947 کے بعد جنم لینے کی وجہ سے ہمیں تحریک آزادی میں حصہ لینے کا اعزاز حاصل نہیں ہو پایا تھا۔مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گریٹر نوئیڈا کے گوتم بدھ یونیورسٹی میں منعقد 22 ویں نیشنل یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے اپنے خطاب کے ابتدا میں ہی پی ایس ایل وی سی ۔40 کے کامیاب آغاز پر اسرو کے سائنسدانوں کو مبارک باد دی۔ مودی نے کہا کہ ہماری پیدائش 1947 کے بعد ہوئی ہے ، اس لئے ہمیں تحریک آزادی میں حصہ بننے کا اعزاز حاصل نہیں ہے، لیکن ہماری آزادی کے لئے اپنی زندگی قربان کرنے والے مجاہدین آزادی کے خواب کو پورا کرنے کا موقع ہمارے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ویسا بھارت بنانا ہے جس کا خواب ہمارے آزادی کے دیوانوں نے دیکھا ہے۔ مودی نے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع پیداکرنے والا بناناچاہتے ہیں ، وہ ایسے نوجوان ہوں جو ملک کو روزگار فراہم کریں ۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوان توانائی کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھارت اور بہترین بھارت کی ایک تقریب منعقد ہورہی ہے جس کو لے کر وہ کافی خوش ہیں ایک ماہ سے بھی کم وقت میں تیسری بار نوئیڈا آئے اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ نے اس موقع پر کہا کہ آج سوامی وویکانند کی جینتی ہے۔ اس کے تئیں ملک مودی کی قیادت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ یوگی نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے نوجوان ملک ہے ، ہمارے نوجوانوں نے اپنی محنت کے ذریعے ہر میدان میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم کے عزائم کو پورا کرنے میں اپنی خدمات انجام دیں ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر اور علاقائی لیڈر ڈاکٹر مہیش شرما، مرکزی کھیل اور نوجوانوں کی وزارت کے وزیر کرنل وردھن سنگھ راٹھور کئی بھاجپائی لیڈران موجود تھے ۔

You may also like

Leave a Comment