Home قومی خبریں مودی وزیراعظم کے عہدہ کے اہل نہیں: سدارمیا

مودی وزیراعظم کے عہدہ کے اہل نہیں: سدارمیا

by قندیل

بنگلور:20فروری(قندیل نیوز)
کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف اپنی برہمی جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم کے طورپر برقرار رہنے کے اہل نہیں ہیں۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست اورملک کو درپیش کئی مسائل کو نظر انداز کردیا ہے۔سدا رمیا نے کہاکہ نریندر مودی ، وزیراعظم کی طرح بات نہیں کر رہے ہیں۔ریاست اور ملک کو درپیش کئی مسائل ہیں تاہم وہ اس پرمودی نے منہ نہیں کھولاہے۔وہ سیاسی اغراض پر مبنی اور غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔وہ وزیراعظم کے طور پر برقرار رہنے کے اہل نہیں ہیں۔سدارامیا کے ریمارکس ،ریاست میں حکومت کے کرپشن میں ملوث ہونے سے متعلق وزیراعظم کے بیان اور ریاستی حکومت پر برہمی کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment