Home غزل غزل

غزل

by قندیل

احمدعطاء اللہ
سرخ کو سرخ اشتعال نہ دے
آگ کو آگ جیسی شال نہ دے
آج کل خود سے سخت دشمنی ہے
تو مجھے میری دیکھ بھال نہ دے
استعارے پہ ٹال مت ہم کو
وصل دے وصل کی مثال نہ دے
وقت بے وقت آئینہ مت دیکھ
دل غلط فہمیوں میں ڈال نہ دے
بدتمیزو ! تمیز سے رہنا
دل دوبارا تمہیں نکال نہ دے
باز آ باز آ جدید غزل
شعر کے ہاتھ میں کدال نہ دے

You may also like

Leave a Comment