Home غزل غزل

غزل

by قندیل

منصورقاسمی
لطف دیتا ہی نہیں سایۂ دیوار مجھے
عشق نے ایسا کیا ہے ترا بیمار مجھے
کہدوواعظ سےکہ حوروں کی طلب تجھ کوہے
لذتِ دیدِ صنم نے کیا سرشار مجھے
میں ابھی زندہ ہوں اس قتل گہہِ عالم میں
روز دیتا ہے خبر صبح دم اخبار مجھے
دفعتاً چونک کے اٹھتا تھا کسی آہٹ سے
شور اب کیوں نہیں کرپاتا ہے بیدار مجھے
ایک دن پھرسےکریں گےمہ و انجم سجدے
مرے دشمن یوں نہ سمجھیں ابھی بیکارمجھے
اب قبیلہ تجھے سردار نہیں مانتا ہے
مانتا ہے بسر و چشم وہ سردارمجھے
دیکھ کر صاحب دستار کی ادا کاری
اس صدی کا بڑا لگتا ہے اداکار مجھے
تاکہ منصور کو ہو علم مرے ہونے کا
نقش پا چھوڑ کے جانا ہے لگاتار مجھے

You may also like

Leave a Comment