Home اسپورٹس سری لنکا کو کلین سویپ کرنے پرون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ سکتاہے ہندوستان

سری لنکا کو کلین سویپ کرنے پرون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ سکتاہے ہندوستان

by قندیل

سری لنکا کو کلین سویپ کرنے پرون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ سکتاہے ہندوستان
                                                                                                                                      (دبئی ، 09؍دسمبر (قندیل نیوز
ہندوستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں 3-0سے جیت کا ہدف بنائے گی کیونکہ اس کی وجہ سے وہ آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ کوپیچھے کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کر سکتی ہے۔ہندوستانی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاپ ہے اس کے ون ڈے رینکنگ میں 120پوائنٹس ہیں۔وہ جنوبی افریقہ سے صرف ایک پوائنٹس سے پیچھے ہے اور اگر وہ اتوار کو اپہلا میچ جیت لیتی ہے تو وہ اس سے آگے ہو جائے گی۔ہندوستان اگر سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لیتا ہے تو وہ جنوبی افریقہ کے برابر121پوائنٹس پر پہنچ جائے گا۔لیکن اس کے لیے موہالی میں 13 دسمبر اور وشاکھاپٹنم میں 17دسمبر کو ہونے والے اگلے میچوں میں بھی جیت درج کرنی ہوگی۔سری لنکا کی ٹیم 83 پوائنٹس لے کر آٹھویں نمبر پر ہے۔ہندوستان اگر ون ڈے سیریز میں 2-1سے فاتح ہوتا ہے تو اس کے 119پوائنٹس ہو جائیں گے۔ وہیں آٹھویں رینکنگ کی ٹیم اگر 0-3 سے ہار جاتی ہے تو بھی اس کے اتنے ہی 83پوائنٹس رہیں گے لیکن اگر وہ 3-0 سے جیت جاتی ہے تو اس کے 87پوائنٹس ہو جائیں گے۔
رہانے کی فارم تشویش کا باعث، ہندوستان کی نگاہیں ایک اور کلین سویپ پر

You may also like

Leave a Comment