Home قومی خبریں دنیا میں امن و شانتی قائم کرنے کے لیے اسوۂ محمدی کو آئیڈیل بنانا ہوگا : مولانا توقیر احمد قاسمی

دنیا میں امن و شانتی قائم کرنے کے لیے اسوۂ محمدی کو آئیڈیل بنانا ہوگا : مولانا توقیر احمد قاسمی

by قندیل


مدرسہ عربیہ دارالقرآن کے زیر اہتمام ٹوڈر پور جمنا نگر میں امن عالم کانفرنس کا انعقاد
جمنا نگر : (پریس ریلیز ) گزشتہ روز موضع ٹوڈر پور جمنا نگر میں مدرسہ عربیہ دارالقرآن کے زیر اہتمام امن عالم کانفرنس کے عنوان سے عظیم الشان اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کے شعبۂ انگریزی زنان و ادب کے نگراں و استاد مولانا توقیر احمد قاسمی کاندھلوی نے فرمایاکہ اسلام امن و شانتی کا مذہب ہے یہی وجہ ہے کہ جب مسلمان آپس میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو السلام علیکم کہتے ہیں جس کا مطلب ہوتا ہے کہ تمہارے اوپر سلام ہو امن ہو شانتی ہو اور اس دنیا میں جو امن کے سب سے بڑے پیغامبر تھے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اپنی سیرت سے اخلاق سکھائے ،حضور نے اپنے جانی دشمنوں کو بھی معاف کردیا،اس موقع پر مولانا توقیر احمد قاسمی نے متعدد واقعات بھی سنائے اس موقع پر پروفیسر راما کرشن راؤ کی کتاب ’’ ”Muhammad the prophet of islam”کا بھی ذکر کیا اس کتاب میں پروفیسر راما کرشن راؤ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق لکھا ہے کہ دنیا میں جتنے بھی شعبے ہو سکتے ہیں سب کے اندر محمد ہیرو ہیں ،مولانا نے مزید کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دنیا میں امن و شانتی کا ماحول بنے تواخلاق محمدی کو اپنانا پڑے گا حضور کے اخلاق کو جہاں بھی اپنایا جائے گا وہاں امن و شانتی کی فضا ضرور قائم ہوگی ،حضور نے فرمایا لوگوں سے خندہ پیشانی سے ملو ،اسی طرح فرمایا جو تم پر ظلم کرے اسے معاف کردو جو براکرے اس کے ساتھ اچھا معاملہ کرو اگر ہم اس طریقہ ا ور اصول کو اپنائیں گے تو دنیا ضرور امن کا گہوارہ بن جائے گا ،اس عظیم الشان اجلاس عام میں بڑی تعداد میں دیگر مذاہب کے لوگوں نے بھی شرکت کی ۔
https://youtu.be/laeu7vDWQP4

You may also like

Leave a Comment