Home قومی خبریں اجودھیا سے رام راجیہ رتھ یاترا شروع

اجودھیا سے رام راجیہ رتھ یاترا شروع

by قندیل

سادھو سنتوں نے رام مندر تعمیر کا لیاحلف

فیض آباد : اجودھیا سے منگل کو رام راجیہ رتھ یاترا شروع کی گئی ہے ۔ چھ ریاستوں سے ہوکر گزرنے والی یہ رتھ یاترا رام نومی کے دن 25 مارچ کو رامیشورم میں ختم ہوگی ۔ وشو ہندو پریشد کے لیڈر چنپت رائے نے رتھ یاترا کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس سے پہلے کارسیوک پورم میں سنت سمیلن میں وی ایچ پی ترجمان اشوک تیواری نے سنتوں اور ہندو برادری کے لوگوں کو اجودھیا میں شاندار رام مندر کی تعمیر کا حلف دلایا ۔
سنتوں و ہندو برادری کے لوگوں کو حلف دلاتے ہوئے اشوک تیواری نے کہا کہ ہم سبھی ہندو بھگوان رام کی قسم کھاتے ہیں کہ حملہ آوروں کے ذریعہ ہندو اور مندروں پر کئے گئے مظالم کا بدلہ شری رام کی جائے پیدائش پر عظیم رام مندر کی تعمیر  اور لاکھوں ہندو کی قربانیوں کے ادھورے کام کو پورا کرکے لیں گے۔
بقول اشوک تیواری اس رام راجیہ کے توسط سے ہندوستان میں غیر ملکی حملہ آوروں کے ذریعہ تباہ کئے گئے اپنی ورثہ کی دوبارہ بحالی کریں گے ۔اشوک تیواری نے مزید کہا کہ ہندوستان دنیا میں ایک واحد روحانی ملک ہے۔ اس کی روحانیت کے تحفظ کیلئے تاحیات کوششیں کرتے رہیں گے ۔ اس پروگرام میں منی رام داس چھاونی کے مہنت کمل نین داس ، مہنت کنہیا داس ، وی ایچ پی کے چنپت رائے ، وی ایچ پی شرد شرما سمیت سینکڑوں سادھو سنتوں اور ہندو تنظیموں سے وابستہ افراد نے شرکت کی

You may also like

Leave a Comment