Home قومی خبریں آزادی ہند میں دینی مدارس کی خدمات ناقابل فراموش:ڈاکٹرمحمدمنظور عالم

آزادی ہند میں دینی مدارس کی خدمات ناقابل فراموش:ڈاکٹرمحمدمنظور عالم

by قندیل


محسن رضاجیسے لوگ اپنے ذہنی دیوالیہ پن کاعلاج کرائیں
نئی دہلی ،10؍جنوری (قندیل نیوز)
ہندوستان کی آزادی اور ملک کی تعمیر میں مدارس اسلامیہ کا کردار ناقابل فراموش ہے ،کانگریس ،بی جے پی اور وہ تمام پارٹیاں جوآج اقتدار کے منصب پر فائز ہیں یا ماضی میں انہیں یہ موقع ملاہے وہ انہیں مدارس کی دین ہے ،ہندوستان کو آزاد کرانے اورانگریزوں کے تسلط سے نجات دلانے کیلئے مدارس کے علماء اور فضلاء نے عظیم قربانیاں دی ہیں،پھانسی کے پھندے پر انہیں لٹکایا گیا ہے ،جیل کی سلاخوں میں بند کیا گیاہے ،مختلف طرح کی اذیتوں سے دوچار ہوناپڑاہے لیکن اس کے باوجود وطن کی آزادی سے انہوں نے کبھی منہ نہیں موڑا ور جب تک ہندوستان آزاد نہیں ہوا انہوں نے اپنی تحریک جاری رکھی ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ آج بھی یہ مدارس وطن کی تعمیر وترقی کیلئے سرگرداں ہیں اور ہندوستان کی تعمیر کیلئے اپنی جان کا ہر قطرہ پیش کرنے کیلئے تیار ہیں ،یہاں امن وآشتی کی تعلیم دی جاتی ہے ،قرآن وحدیث ،فقہ اور دیگر اسلامی علوم پڑھائے جاتے ہیں ان مدارس کے بارے میں یہ کہناکہ یہاں پڑھنے سے ذہن تشدد پر آمادہ ہوتاہے، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو فروغ ملتاہے ،مدارس کے طلبہ دہشت گرد ہوتے ہیں نہ صرف افسوسناک بلکہ ایک ایسا جھوٹا الزام ہے جو کبھی بھی ثابت نہیں ہوسکتاہے بلکہ مدارس کے تعلق کبھی سوچا بھی نہیں جاسکتاہے ۔اسلام آمن وآشتی کا گہوارہ ہے ،دنیا کا سب سے پرامن مذہب اسلام ہے اور یہاں اسی اسلام کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ڈاکٹر منظور عالم نے کہاکہ آزادہندوستان میں دسیوں دہشت گرادانہ واقعات پیش آئے ہیں لیکن ایک میں بھی کسی مدرسہ کے طالب علم کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں مل سکاہے لیکن ان سب کے باوجود اگر مدرسہ کے بارے میں کسی کی یہ ذہنیت ہے اور کوئی یہ سوچتاہے کہ وہاں طلبہ دہشت گرد بنتے ہیں تو انہیں چاہیئے کہ اپنی نظر کا علاج کرائیں،کسی ڈاکٹرسے مشورہ کریں کیوں کہ ان کے ذہن ودماغ کی بیماری ہے ۔ڈاکٹر محمد عالم نے اپنے بیان میں سپریم کورٹ کے اس بیان کابھی خیر مقدم کیا جس میں کہاگیاہے کہ میڈیا کو مکمل آزادی ملنی چاہیے اور کبھی کوئی غلط خبر چھپ جاتی ہے تو اس پر محاسبہ نہیں ہونا چاہیئے ،انہوں نے کہاکہ میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے ،اس کا مضبوط اور آزاد ہونا بیحد ضروری ہے ۔ملک اورسماج کی ترقی میں میڈیا کے آزادانہ کردار نے ہمیشہ رول اداکیاہے لیکن اسی کے ساتھ میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے وہ اس کا صحیح استعمال کریے ،اس پر کسی طرح کا داغ نہ لگنے پائے ،حکومت وقت کی خوشامدکرنے کے بجائے ہمیشہ سچ بیان کرے ،ٹی آرپی اور پیسہ کے بجائے حقیقت اورسچائی کو منظر عام پر لانے کی کوشش کرے ۔ڈاکٹر محمد منظور عالم نے زور دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں میڈیا کا رویہ خوشامدانہ ہوگیاہے ،حقیقت کے بجائے ارباب اقتدار کی تعریف ہونے لگی ہے جو افسوسناک ہے اور یہ طرز بدلنے کی ضرورت ہے ۔

You may also like

Leave a Comment