ابوظبی18دسمبر (قندیل نیوز)
متحدہ عرب امارات میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی ہے اور شدید بارشوں کے بعد مختلف ریاستوں میں ڑالہ باری، لینڈسلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔حکام نے عوام کو اس موقع پر گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں جن میں دبئی اور شارجہ سرفہرست ہیں صبح سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے،ریاست فجیرہ میں شدید بارش کے بعد سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
شارجہ کے قریب قلبہ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے لیکن خوش قسمتی سے کسی فرد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ریاست العین میں شدید بارش اور ڑالہ باری نے موسم سرد کر دیا ہے۔ راس الخیمہ میں شدید بارشوں اور برفباری کی بھی اطلاعات ہیں۔دبئی اور دیگر ریاستوں میں شدید بارش جاری ہے جس کے بعد موسم سرد ہو گیا۔ متحدہ عرب امارات میں موسم کی یہ صورتحال کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
یو اے ای میں شدید بارش ، ڑالہ باری اور لینڈسلائیڈنگ
previous post