دہلی،26؍جنوری (قندیل نیوز)
ہندوستان کے 69ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر راج پتھ پر منعقد تقریب میں آسیان کے 10ممالک کے رہنماؤں اور سربراہان مملکت نے مہمان خصوصی کے طور پر حصہ لیا۔یہ آسیان کے ساتھ ہندوستان کی اہمیت کو عکاسی کرتا ہے۔بے مثال حفاظتی انتظامات کے درمیان راج پتھ پر منعقد پریڈ میں سلامی اسٹیج پر صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ آسیان کے 10 ممالک کے رہنما موجود ہیں۔آسیان ممالک کے لیڈروں اور سربراہوں میں برونئی کے سلطان حاجی حسن البلکیامجاہدین عطاء اللہ ، انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو، فلپائن کے صدرروڈریگو روا ڈوتریت، کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین، سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ، اور دیگر ممالک کے سربراہان شامل ہیں۔آسیان-ہندوستان سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے نئی دہلی آئے سبھی لیڈر آج ملک کے 69ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی بھی ہیں۔ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ اس کے قدیمی تعلقات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سیاسی، سیکورٹی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے ذریعے قائم کرتے ہیں۔آسیان کے ساتھ 28جنوری 1992 کو ہندوستان کا ڈائیلاگ پارٹنرشپ قائم ہونے کے بعد ہمارے تعلقات کافی مضبوط ہوئے ہیں۔آج آسیان، ہندوستان کا اسٹریٹجک حامی ہے۔ہندوستان اور آسیان کے درمیان 30مذاکرات کے طریقہ کار ہیں۔ایک بے مثال اقدامات کے تحت 10آسیان ممالک کے صدر مملکت ؍سربراہان مملکت کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔تمام آج راج پتھ پر صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ موجود رہے۔ہندوستان-آسیان یادگاری اجلاس ہندوستان-آسیان تعلقات کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کیا گیا ہے۔یہ پہل ایسے وقت ہوئی ہے جب علاقے میں چین کی اقتصادی اور فوجی مداخلت بڑھ رہی ہے۔
یوم جمہوریہ پریڈ میں آسیان کے 10ممالک کے سربراہان مہمان خصوصی رہے
previous post