یمن کی سرکاری فوج نے باغیوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی
(صنعاء14 دسمبر(قندیل نیوز
یمن کی سرکاری فوج نے اتحادی لڑاکا طیاروں کی مدد سے یمن اور سعودی عرب کی انتہائی شمالی سرحد پر واقع باغی حوثیوں کے ایک اہم ٹھکانے کا کنڑو ل حاصل کرکے بڑی تزویراتی کامیابی حاصل کر لی ہے جس کے بعد سرکاری فوج کو صعدہ گورنری کی الجوف ڈائریکٹوریٹ تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔یمن کی مسلح فوج کے میڈیا سینٹر نے صعدہ محاذ کے کمانڈر بریگیڈئر جنرل عبید الاثلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرکاری فوج صعدہ کی جانب سے پہلی ڈائریکٹری تک رسائی حاصل کر چکی ہے۔
بریگیڈئر الاثلہ کا مزید کہنا تھا کہ یمنی فوج نے الخب اور الجوف ڈائریکٹری کے ابتدائی علاقوں شقہ القورہ اور الشعف میں علی الترتیب رسائی حاصل کر لی ہے۔ اس سے پہلے سرکاری فوج نے صعدہ گورنری ہی کے علاقوں کتاف البقع ڈائریکٹری کے وسیع عریض صحرا کو حوثیوں کے چنگل سے آزاد کرایا۔
انھوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی پوزیشن روز بروز کمزور ہو رہی ہے اور ان کی ملیشیا کو بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صعدہ محاذ کے کمانڈر نے حوثی ملیشیا کو آنے والے دنوں میں مزید حیران کن کارروائیوں سے متعلق خبردار کیا ہے، تاہم انھوں نے اس ‘سرپرائز’ کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ایک ملتی جلتی پیش رفت کے حوالے صعدہ کے مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ باغیوں کے بدھ کے روز تیس جنگجو مختلف محاذوں پر مارے گئے ہیں جس کے بعد حوثیوں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔
سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی فوج نے منگل کے روز صعدہ محاذ پر بھاری فوجی کمک پہنچائی تھی تاکہ اسے گورنری کی باغیوں کے چنگل سے آزادی اور ان کے سربراہ عبدالمالک الحوثی کا سرکچلنے کی کارروائی میں استعمال کیا جا سکے۔
یمن کی سرکاری فوج نے باغیوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی
previous post