Home قومی خبریں ہٹ اینڈ رن کیس: سپریم کورٹ نے سلمان خان کی درخواست منظور کی

ہٹ اینڈ رن کیس: سپریم کورٹ نے سلمان خان کی درخواست منظور کی

by قندیل

نئی دہلی23 فروری (قندیل نیوز )
2002 کے ممبئی ہٹ اینڈ رن معاملہ میں سلمان خان کی عرضی سپریم کورٹ نے منظور کی ہے ۔ کورٹ نے سلمان کو ضمانتی تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ عرضی میں سلمان خان نے کہا تھا کہ اس معاملے میں شیورٹی دینے والی ریشما جے رام شیٹی کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں؛ کیونکہ وہ اپنا فلیٹ فروخت چاہتی ہیں۔ ضمانتی ہونے کی وجہ سے وہ فلیٹ نہیں چھوڑ پا رہی ہیں۔ اس لیے وہ ریشما کے بجائے گرمیت سنگھ جولی کو ضمانتی بنانا چاہتے ہیں۔ اس درخواست کے بعد سپریم کورٹ نے عرضی کو منظور کر لی ۔ بمبئی ہائی کورٹ نے سلمان کو ہٹ اینڈ رن معاملے میں بری کر دیا تھا، جس کے خلاف مہاراشٹر حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ حادثے کے وقت سلمان گاڑی چلا رہے تھے اور انہوں نے شراب پی رکھی تھی، یہ الزام ثابت کرنے میں استغاثہ ناکام رہے۔ کورٹ نے سلمان کی حفاظت میں تعینات پولیس اہلکار روندر پاٹل کی گواہی کو بھی ناقابل اعتماد قرار دیا۔ ہٹ اینڈ رن کا یہ واقعہ 28 اکتوبر، 2002 ہے۔ اس میں ممبئی کے باندرہ علاقہ میں ایک دکان کے باہر سڑک کے کنارے سو رہے پانچ افراد پر سلمان کی لینڈ کروز کار چڑھ گئی تھی۔ اس میں ایک شخص کی موت ہو گئی تھی اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ ممبئی کی سیشن عدالت نے اداکار کو مجرم ٹھہراتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جیل جانے سے بچنے کے لئے سلمان نے اسی دن بامبے ہائی کورٹ سے سزا پراسٹے لے لیا تھا۔بعد میں سلمان نے اپنی سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی، جس پر 10 دسمبر 2016 کو ہائی کورٹ نے بالی وڈ سٹار کو تمام الزامات سے بری کر دیا ۔

You may also like

Leave a Comment